کراچی ( اے بی این نیوز )بچوں کے عالمی دن پر کراچی کے سی وی پرآگاہی واک،نگران وزیراعلیٰ سندھ کی بھی شرکت ،میڈیا سے گفتگو میں مقبول باقر نے کہابچوں کے حقوق اور فلاح و بہبود کیلئے سندھ حکومت بھرپور اقدامات کررہی ہے،ایک بہتر اور صحت مند ماحول میں پرورش پاکرہی بچے ایک اچھا انسان بن سکتے ہیں،بچوں کی فوری مدد کیلئے سندھ چائلڈ پروٹیکشن ہیلپ لائن 1121 متعارف کرائی گئی ہے، ہر ضلع میں بچوں کے تحفظ کیلئے ڈپٹی کمشنر زکی سربراہی میں کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں،پولیس کی بروقت کارروائیوں سے 235 مغوی بچوں کو بازیاب کرایا جاچکا ہے۔















