لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق وفاقی وزیر علی نواز اعوان اورآصف نکئی استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئے،اتوارکوعلی نواز اعوان نے آصف نکئی کے ہمراہ لاہور میں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین اور صدر عبدالعلیم خان سے ملاقات ہوئی۔جہانگیر ترین سے ملاقات میں علی نواز اعوان نے اپنے سیاسی فیصلے سے آگاہ کیا، جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان نے علی نواز اعوان کو آئی پی پی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔















