راجن پور(نیوزڈیسک)راجن پور سے کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی اودوست محمد نے بتایاکہ راجن پور کے گوٹھ مزاری سے کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار دہشت گردوں سے 2 بارودی سرنگیں برآمد ہوئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ دہشت گرد اہم مقامات پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔















