اہم خبریں

سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 20 نومبر کو طلب

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سپریم کورٹ کےجسٹس مظاہر نقوی کے خلاف شکایات کے معاملے پر سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 20 نومبر کو طلب کرلیاگیا،سپریم جوڈیشل کونسل نے مظاہر نقوی کے خلاف ریفرنس دائر کرنے والے افراد کوبھی طلب کرلیا، سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس میں جسٹس مظاہر نقوی کو بھی جواب کا موقع دیا جائے گا،اجلاس میں جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس سردار طارق کیخلاف شکایات کا جائزہ لیا جائے گا، اجلاس میں جسٹس مظاہر نقوی کے اعتراضات پر بھی غور کیا جائے گا یادرہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر نقوی کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا .

متعلقہ خبریں