لاہور(نیوزڈیسک)نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور چڑیا گھر میں شیر کے ماتھے پر زخم دیکھ کر ڈاکٹر کو طلب کرکے علاج کا حکم دے دیا۔ انہوں نے شیروں کو رکھنے کےلیے وسیع تر جگہ مختص کرنے کی ہدایت بھی کی۔تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاہور چڑیا گھر کا دورہ کیا اور اپ گریڈیشن پروجیکٹ کے تحت کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔















