کراچی(نیوزڈیسک)کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا، جس کی آج شام ایئر کوالٹی انڈیکس274 ریکارڈ کی گئی ۔کراچی کے سٹی اسٹیشن اور اطراف میں فضائی معیار انتہائی مضر صحت ہے۔بھارتی شہر دہلی آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر ہے،جبکہ لاہور کاتیسرانمبر ہے،منگولیا کا شہر الن بتارچوتھے، ممبئی پانچویں نمبر پر موجود ہے۔















