اہم خبریں

شدید سردی میں فواد چودھری کو ٹھنڈا پانی دیا جاتا ہے،اہلیہ حبہ

راولپنڈی (نیوزڈیسک) سابق ممبر قومی اسمبلی و وفاقی وزیر فواد چودھری کی اہلیہ حبہ فواد نے کہا ہے کہ جیل میں فواد کا وزن پہلے کی نسبت تھوڑا کم ہوا ہے۔ شدید سردی میں فواد چودھری کو گرم پانی کے بجائے ٹھنڈا پانی دیا جاتا ہے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کی اہلیہ حبہ فواد چودھری نے کہا کہ فواد چودھری سے 30 منٹ تک ملاقات ہوئی ہے، دوران ملاقات دو پولیس اہلکار کانفرنس روم میں کھڑے رہے۔

متعلقہ خبریں