سابق وزیرخارجہ گوہر ایوب انتقال کر گئے

ہری پور(نیوزڈیسک) سابق وزیرخارجہ اور سابق سپیکر قومی اسمبلی گوہر ایوب خان وفات پا گئے ۔نجی ٹی وی نے بتایاکہ سابق وزیرخارجہ اور سابق سپیکر قومی اسمبلی گوہر ایوب خان وفات پا گئے ، گوہرایوب خان کافی عرصہ سے علیل تھے۔ گوہرایوب خان کی نماز جنازہ کل (ہفتہ کو )دن تین بجے ان کے آبائی گائوں ریحانہ میں ادا کی جائے گی۔یاد رہے کہ گوہرایوب خان فیلڈ مارشل ایوب خان کے فرزند جبکہ مرحوم سابق وفاقی وزیر عمرایوب خان کے والد تھے۔