لیہ (نیوزڈیسک)جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت ملی تو سودی نظام کا خاتمہ کریں گے۔ خواتین کےلیے علیحدہ اسکولز، کالجز اور جامعات بنائیں گے۔ جب سے پاکستان بنا ہے جنوبی پنجاب میں جاگیر داروں کی حکمرانی ہے۔ جنہوں نے جاگیر داروں کو چیلنج کیا ہے ان کی دعوت پر لیہ آیا ہوں۔ غزہ میں فلسطینی بچے اسرائیلی ٹینکوں کے سامنے کھڑے ہیں۔ ہم نے فلسطین کےلیے اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ کے باہر احتجاج ریکارڈ کرایا۔ جمعہ کو انہوں نے ان خیالات کا اظہار لیہ میں خواتین ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران کیا۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ لیہ کی تاریخ میں خواتین کا یہ سب سے بڑا ورکرز کنونشن ہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی حکومت ہوتی تو نہ ڈاکٹر عافیہ قید ہوتی نہ کشمیر پر قبضہ ہوتا۔ سراج الحق نے کہا کہ کرپشن ختم کرکے 300 یونٹ تک بجلی مفت فراہم کریں گے۔















