Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

چیف جسٹس پاکستان نے نیشنل جوڈیشل آٹومیشن کمیٹی ازسر نو تشکیل دیدی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسٰی نے نیشنل جوڈیشل آٹومیشن کمیٹی ازسر نو تشکیل دیدی،، کمیٹی کے سربراہ جسٹس منصور علی شاہ ہونگے،، جسٹس محمد علی مظہر کے علاوہ ہائیکورٹ اور شرعی عدالت کا ایک ایک جج بھی کمیٹی کے رکن ہونگے،،کمیٹی کی تشکیل نو کا مقصد پورے ملک میں عدلیہ کی کارکردگی میں بہتری لانا ہے