اسلام آباد(نیوزڈیسک)ہلال احمر پاکستان کی جانب سے بلوچستان کے پسماندہ ضلع صحبت پور میں ایک ہزار سیلاب متاثرہ خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کر دیا گیا۔تقسیم کی تقریب کمیٹی ہال گوٹھ حاجی رسول بخش لانگو میں منعقد ہوئی۔ چیئرمین ہلال احمر پاکستان سردار شاہد احمد لغاری کی ہدایت پر ریسپانس ہیڈ ذوالفقار احمد ،ڈپٹی ڈائریکٹر فیلڈ آپریشن مہروزالدین مری نے متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا۔امدادی سامان میں کمبل،ہائجین کٹ،شیلٹر ٹول کٹ،جیری کین،مچھر دانیاں،تارپولین شیٹس، لالٹین ،سلیپنگ بیگ، ملبوسات و دیگر سامان شامل تھا۔















