اہم خبریں

پاکستان ریلویز کاعوام ایکسپریس بحال کرنے کافیصلہ

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان ریلویز نے پشاور سے کراچی عوام ایکسپریس بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان ریلویز کے مطابق عوام ایکسپریس 20 دسمبر کو کراچی کیلئے پشاور کینٹ سے صبح سوا 8 بجے روانہ ہوگی۔ عوام ریزرویشن آفس اور آن لائن ایپ سے بکنگ کراسکتے ہیں۔یادرہے کہ گذشتہ سال سیلاب کے باعث عوام ایکسپریس کو معطل کردیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں