لاہور(نیوزڈیسک)جمعیت علماء پاکستان کے رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ لاڈلہ بننے کیلئے سب تگ ودوکررہے ہیں،بلاول کی ایبٹ آباد میں وزیراعظم بننے کی اپیل احباب تک خواہش پہنچانا تھی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ بلاول کی 70 سال کے بابوں پر تنقید اصل میں اپنے بابا پر تنقید ہے۔انہوں نے کہا کہ بلاول کو اپنے کنگ میکر بابا زرداری کے بارے میں ایسی بات نہیں کرنی چاہیے، بلاول بھٹو کا بیان اِن کا اپنا گھریلو معاملہ ہے۔















