اہم خبریں

لاہور ، ڈیفنس میں گاڑی کی ٹکر سے 6 اموات، نئی کہا نی سامنے آگئی

لاہور ( اے بی این نیوز    )لاہور کے علاقے ڈیفنس میں گاڑی کی ٹکر سے 6 اموات، حادثہ تھایا قتل؟ تحقیقات میں نئے انکشافات ،ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق کم عمر ڈرائیور افنان کی حادثے سے قبل جاں بحق افراد کے ساتھ جھڑپ ہوئی ، افنان گاڑی میں بیٹھی خواتین کا کافی دیر پیچھا کرتا رہا، متاثرہ گاڑی کے ڈرائیور نے کئی بار گاڑی کی اسپیڈ تیز کی تاہم ملزم افنان نے گاڑی کا پیچھا نہیں چھوڑا ،وائی بلاک نالے پر متاثرہ گاڑی کے ڈرائیور حسنین نے گاڑی روک کر افنان کو ڈانٹا ،دوسری گاڑی سے حسنین کے والد نے بھی ملزم کو سمجھایا لیکن افنان دھمکیاں اور گالیاں دیتا رہا، ملزم نے 160 کی سپیڈ سے گاڑی خواتین والی گاڑی سے ٹکرا ئی، حادثے کے بعد حسنین کی گاڑی 70 فٹ روڈ سے دور جا گری ، نگران وزیرِ اعلیٰ محسن نقوی کی آئی جی کو مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات لگانے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ خبریں