اہم خبریں

پیپلز پارٹی عوام کی طاقت پر یقین رکھتی ہے،پرویز اشرف

اسلام آباد (نیوزڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے ملک میں جمہوری عمل کے تسلسل اور جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد ضرو ر ی ہے، انتخابات عوام کو اپنے حقیقی نمائندوں کے انتخاب کا موقع فراہم کرتے ہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا 16 نومبر 1988 کا دن وہ یادگار دن ہے جس دن پاکستان کی عوام نے عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کو کامیاب کیا جس کے نتیجے میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو پاکستان اور اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم منتخب ہوئیں ۔ پا کستان پیپلز پارٹی عوام کی طاقت پر یقین رکھتی ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی جب بھی اقتدار میں آئی، عوام نے ووٹ کے ذریعے اسے منتخب کیا۔

متعلقہ خبریں