اسلام آباد ( اے بی این نیوز )چیئر مین پی ٹی آئی کی الیکشن میں شمولیت کا فیصلہ عدالت میں ہے،نواز شریف وزیر اعظم منتخب ہوئے تو حلف کا تقاضا پورا کروں گا،،، صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا وائس آف امریکہ کو خصوصی انٹرویو،، کہا عدلیہ، انتظامیہ اور سیاسی رہنما انتخابات کے بروقت انعقاد پر متفق ،کوئی شبہ نہیں انتخابات 8 فروری کو نہ ہوں، لیول پلیئنگ فیلڈ مہیا کرنا الیکشن کمیشن اور حکومت کی ذمہ داری ،پی ٹی آئی کے تحفظات کی طرف خط لکھ کر حکومت کی توجہ دلائی، الیکشن شفاف بنانے کے لئے آئین صدر کو عملی قدم کی اجازت نہیں دیتا،معاملات پر حکومت کی توجہ دلانے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں، صدر کی طرف سے اٹھائے جانے والے نقاط بہت معنی رکھتے ہیں،توقعات اپنی جگہ لیکن کوئی ایسا قدم نہیں لے سکتا جس کی آئین اجازت نہ دے،کسی جماعت کا نہیں ہر پاکستانی کا ترجمان ہوں۔















