اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 7 ارب ڈالر سے متجاوز

کراچی(نیوزڈیسک)نگراں وفاقی وزیرِ خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 4 ارب سے بڑھ کر 7 ارب ڈالر سے تجاوز کرچکے ہیں۔زرمبادلہ ذخائر مستحکم ہونے سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھتا ہے، آئی ایم ایف اسٹاف لیول مذاکرات میں مالیاتی نظم و نسق پر اتفاق ہوا ہے۔ حکومت کے اخراجات میں کمی اور توانائی کی قیمت کو کم کرنا ہے۔جمعرات کو خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ نگراں حکومت کا کام معیشت میں استحکام لانا اور آئی ایم ایف پروگرام پر عمل کرانا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام پر عمل کے بعد آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر کا پروگرام لینا ہے، پاکستان اپنے زرمبادلہ ذخائر کو مستحکم کر رہا ہے۔