اہم خبریں

بجلی ،گیس بل غریب کی موت کے پروانے ہیں، سراج الحق

لاہور(نیوزڈیسک)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دور میں مہنگائی بڑھی، پی ڈی ایم، پیپلز پارٹی جلوس نکالتے تھے۔ پی ڈی ایم حکومت نے 16 ماہ میں معیشت کابیڑہ غرق کر دیا۔بدھ کو جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ ملک کا معاشی بحران بڑھ گیا ہے جبکہ قومی اداروں پر برائے فروخت کے بورڈ لگ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ برسوں سے مسلط حکمران آئندہ بھی اقتدار میں آئے تو بہتری نہیں آئے گی۔انہوں نے کہاکہ گیس اور بجلی بل غریب کی موت کے پروانے ہیں۔

متعلقہ خبریں