کراچی(نیوزڈیسک)صدر پیپلز پارٹی سندھ نثار کھوڑونے کہاہے کہ ملک کو سلیکشن نہیں الیکشن چاہئیں۔ پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام دوستی کا ثبوت دے کر آگے بڑھی ہے، طاقت کا سر چشمہ صرف عوام ہیں، لوگوں نے مانا ہے کہ اب مقابلے کا وقت ہے، کل چیئرمین پی ٹی آئی کو سلیکٹیڈ کہتےتھے، اب نواز شریف کو بھی یہ لقب مل گیا،نثار کھوڑو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تھرپارکر کا جلسہ سب سے بڑا مانا جا رہا ہے، یہ پورے سندھ کا نہیں بلکہ 3 اضلاع کا جلسہ تھا، کچھ لوگوں نے کہا کہ یہ جلسہ لاہور کے جلسے سے بھی بڑا تھا۔















