کوئٹہ (نیوزڈیسک)نگراں صوبائی وزیرِ اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے نام پر معاشی دہشتگردی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔افغانستان اور دیگر ہمسایہ ممالک باہمی تجارت پر توجہ دیں۔جمعرات کو کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں تجارت کا فروغ چاہتا ہے۔انہوں نے کہاکہ لگژری آئٹمز کی درآمد کی حوصلہ شکنی کے لیے پاکستان نے ڈیوٹی پر کئی گنا زیادہ اضافہ کر دیا ہے۔















