کو ئٹہ ( اے بی این نیوز )رونے دھونے سے کچھ نہیں ہوگا الزام تراشی کے بجائے آگے بڑھناچاہیے،شہبازشریف کا بلاول بھٹو کومشورہ،میڈیا سے گفتگو میں کہا بلاول بھٹو کے ساتھ اچھے تعلقات تھے اور ہیں ،ملک کی بہتری کیلئے سیاسی مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں،مسائل کے حل کیلئے مل کر کام کرناہوگا،ہماری حکومت نے گوادرمیں نوازشریف دور کے بندکئے گئے منصوبوں کو دوبارہ شروع کیا،اللہ نے دوبارہ موقع دیا تو بلوچستان کی ترقی میں حائل تمام رکاوٹیں دورکریں گے،نوازشریف صرف سیاستدان نہیں ایک مدبر ہیں، قائد ن لیگ کی تمام صوبوں کے ساتھ والہانہ محبت ہے،سیاست برائے سیاست کوئی قومی خدمت نہیں،پچھلی حکومت کےچار سال میں تباہی وبربادی ہوئی،ہم نے ریاست اور سیاست دونوں کو بچایا، ادھر دوسری جانب ن لیگ کا مشن بلوچستان کامیابی سے مکمل،شہبازشریف کی اسلم رئیسانی اورلشکری رئیسانی سے ملاقات،ن لیگ میں شمولیت کی دعوت،میڈیا سے گفتگو میں لشکری رئیسانی نے کہا ہم نے اصولی فیصلہ کیا ہےکہ اس سیاسی عمل کا حصہ بنیں گے،بہت جلد حتمی فیصلہ بھی کرلیں گے















