کو ئٹہ ( اے بی این نیوز )ہمیں اپنے لئے اقتدار نہیں ، خوشحال پاکستان چاہیے، بغض ، حسد ، گندی زبان اور نفرت نے معاشرے کو گندا کیا، باتیں کرنے والے بہت آئے، عملی طورپر کچھ نہیں کیا ،نوازشریف کا کوئٹہ میں پارٹی ورکرز کنونشن سے خطاب کہا اپنے بچوں، دوستوں اور رشتہ داروں کو بتائیں کس نے بلوچستان کی خدمت کی، جب میں پہلی مرتبہ وزیر اعظم بنا تھا تب سے گوادر کا نام لے رہا ہوں، عوام کو پوچھناچاہیےکہاں گئی وہ تبدیلی؟ جس کانام لیاجارہاتھا، وعدہ ہے پنجاب کی طرح بلوچستان پر بھی توجہ دیں گے،تین چار سال میں بلوچستان کی حالت بدل جائے گی، اچھی تعلیم بلوچستان کے بچوں کا حق ہے، برابر حق دیا جائے تو بلوچ نوجوانوں کا مستقبل سنور جائے گا















