کوئٹہ ( اے بی این نیوز )پارٹی تبدیل کرنے کے فیصلے میں وقت لگتا ہے، کافی مشاورت کے بعد ن لیگ میں شامل ہوا ہوں، ایک مرتبہ پھر نواز شریف کی قیادت میں ترقی کا سفر شروع کریں گے، ن لیگ مین شمولیت کے بعد سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی صحافیوں سے گفتگو، انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی بلوچستان کی ترقی کے سلسلے کو آگےبڑھانے میں مدد کریں ، بلوچستان عوامی پارٹی کا وجود موجود ہے،بی اے پی میں ڈسپلن نہ ہونے کی وجہ سے پارٹی کو مشکلات کا سامنا رہا، 2018 سے 2023 تک بی اے پی میں بہت سی تبدیلیاں دیکھی، بی اے پی میں گیا تھا تو کوئی مطالبہ نہیں تھا، ن لیگ میں بھی بغیر کسی شرط کے شامل ہوا ہوں۔















