کوئٹہ( اے بی این نیوز )مسلم لیگ ن میں مختلف سیاسی شخصیات کی شمولیت کی تقریب منعقد ہو ئی،تقریب میں نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز شریک ہو ئی،30 کے قریب سیاسی شخصیات ن لیگ میں شامل ہورہی ہیں، ذرائع ن لیگ کے مطابق شمولیت کیلئے آنیوالوں میں بی اے پی، بی این پی مینگل نیشنل پارٹی اور پیپلزپارٹی کے سابق سیاسی رہنما شامل ، بلوچستان عوامی پارٹی کے سابق ارکان اسمبلی، جام کمال، میر سلیم کھوسہ، نور محمد دمڑ، ربابہ بلیدی شامل، سردار عبدالرحمان کھیتران،محمد خان لہڑی ، سردار مسعود لونی بھی شریک ، بی اے پی کے سابق رہنما فائق جمالی، شعیب نوشیروانی، عاصم کرد گیلو، جنگیز مری، رامین محمد حسنی، دوستین ڈومکی موجود، مجیب محمد حسنی، بی این پی کی سابق رکن اسمبلی زینت شاہوانی ، پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے خان محمد جمالی بھی موجود، پی ٹی آئی کے سردار عاطف علی سنجرانی، نیشنل پارٹی کے سابق سینیٹر ڈاکٹر اشوک کمار ، سابق سینیٹر پی پی پی سید الحسن مندوخیل بھی موجود تھے۔















