راولپنڈی(نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں سائفر کیس کی سماعت میں میڈیا کو بھی شامل کیاجائے، میرے والد شاہ محمود قریشی بلکل ٹھیک ہیں، ان کی صحت کا کوئی مسئلہ نہیں۔منگل کو اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مہر بانو قریشی کا کہنا تھا کہ فیملیز کو سائفر سماعت میں شامل ہونے سے کمرہ عدالت کا ماحول اچھا تھا۔















