اہم خبریں

محمد اجمل،محمداکرم چانڈیا(ن )لیگ میں شامل

مظفرگڑھ (نیوذڈیسک) مظفر گڑھ کےحلقہ پی پی 268 سے محمد اجمل چانڈیہ نےمسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی ۔مظفر گڑھ سٹی کے صوبائی حلقہ پی پی 268 سے محمد اجمل چانڈیہ نےپنجاب کے صدر راناثناء اللہ اور جنرل سیکرٹری پنجاب سردار اویس لغاری کے ساتھ پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ دونوں رہنماؤں نے قائد میاں نوازشریف اور صدر مسلم لیگ ن میاں شہبازشریف کی قیادت پہ بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ راناثناءاللہ اور اویس لغاری نے محمد اجمل چانڈیہ اور محمد اکرم چانڈیہ سابقہ چیئرمین میونسپل کمیٹی مظفرگڑھ کو پارٹی میں خوش آمدید کہا۔یادر محمد اجمل چانڈیہ نے 2018 میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیا اورصرف 17 ووٹوں سے اپنے مدمقابل امیدوارسےشکست کھا گئے تھے۔

متعلقہ خبریں