کراچی(نیوزڈیسک) نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ غیر قانونی مقیم مہاجرین کے بعد اب رجسٹرڈ مہاجرین کو بھی افغانستان واپس بھیجیں گے۔ٹی ٹی پی کے مراکز کا بھی قلعہ قمع کیا جائے گا، ہر ماہ 200 افراد حملوں میں شہید ہورہے ہیں، ہم نے غیر قانونی مقیم افراد کا ٹھیکا نہیں اٹھا رکھا،اس وقت 80 ہزار تارکین وطن پاکستان چھوڑ چکے ہیں، ہر دوسرے روز 800 غیرقانونی مقیم افراد واپس جا رہے ہیں۔جمعرات کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا کہ آج اہم مسئلے پر بات کر رہے ہیں، ہم ہر قسم کی دہشت گردی کو کچلنا جانتے ہیں، قوم اس گھڑی میں اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔















