اسلام آباد (نیوزڈیسک)ہلال احمر پاکستان نے بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کام جاری رکھتے ہوئے جعفر آباد ،نصیر آباد ،صحبت پور اور اوستہ محمد میں رجسٹریشن عمل کا آغاز کر دیا ہے،ہلال احمر کے 25 رضا کاروں پر مشتمل ٹیمیں انتہائی متاثرہ گھرانوں کی رجسٹریشن کر رہی ہیں،نیشنل ہیڈ کوارٹرز سےہیڈ آف ریسپانس ذوالفقار احمد اور اے ڈی فیلڈ آپریشن فضل الحق نےچیئرمین ہلال احمر پاکستان سردار شاہد احمد لغاری کی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے رضا کار ٹیم کے ساتھ ڈیٹا کولیکشن سے متعلق سیشن منعقد کرتے ہوئے انہیں بی آئی آر کا طریقہ کار،قواعد و ضوابط بارے آگاہی دی،ذوالفقار احمد کا کہنا تھا کہ کسی بھی متاثرہ فرد کی بلا امتیاز خدمت ہمارا مشن ہے،ہلال احمر ہزاروں گھرانوں کی مدد کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہتا ہے،متاثرین سیلاب کی رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد امدادی سامان کی تقسیم شروع کی جائے گی جس سےچاروں اضلاع کے ہزاروں گھرانے مستفید ہونگے۔















