اہم خبریں

غلام سرور ساتھیوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

لاہور(نیوزڈیسک) سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان نے استحکام پاکستان پارٹی (آئ پی پی)میں شمولیت اختیار کرلی۔حریک استحکام پاکستان کے بانی رہنما جہانگیر خان ترین اور صدر علیم خان کے اعزاز میں آج نو نومبر بروز جمعرات کو ٹیکسلا میں استقبالیہ دیا گیا،حریک استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان کی طرف سے استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی،سابق رکن قومی اسمبلی منصور حیات سابق ممبر پنجاب اسمبلی عمار صدیق خان ،ملک عظمت ،ملک ایاز،سابق چیئرمین یونین کونسل ٹھٹھہ خلیل غلام حسن خان بھی استقبالیہ میں شریک ہوئے اورپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا،استقبالیے میں سابق وفاقی وزیر عامر محمود کیانی، سابق ممبر قومی اسمبلی اور سابق بلدیاتی امیدواروں نے بھی شرکت کی ،اس موقع پر اپنے خطاب میں سابق وفاقی وزیرغلام سرورخان نے کہاکہ جہانگیر خان ترین کے ساتھ میرا رشتہ سیاسی نہیں دوستی کا ہے،غلام سرور خان نے کہاکہ جہانگیر ترین ایک بہترین دوست ہے۔ استقبالیہ سے خطاب میں صدر آئی پی پی علیم خان نے کہاکہ سب مل کر ملک کی ترقی کیلئے کوشش کریں گے ، پی ٹی آئی کیلئے جو محنت کرسکتے تھے وہ ہم نے کی ،عبدالعلیم خان 2011 میں پی ٹی آئی کے ساتھ ایک بھی کونسلر نہیں تھا،عبدالعلیم نے کہاکہ خان ہم سیاست کرتے ہیں ہم لڑائی نہیں کرتے ،عبدالعلیم خان کے مطابق ہمارا کوئی لالچ نہیں تھا ہمارا مقصد عوام کیلئے کام کرنا تھا،عبدالعلیم خان نے کہاکہ ہم نے روایتی سیاست چھوڑ کرنئے پاکستان میں آنے کا سوچا۔جہانگیر ترین اور علیم خان کی جانب سے غلام سرور کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی گئی تھی جسے انہوں نے قبول کرلیا۔واضح رہے اس سے قبل تحریک انصاف کے کئی رہنما استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوچکے ہیں جن میں علی زیدی، عمران اسماعیل، فردوس عاشق اعوان، عندلیب عباس اور دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں