اسلام آباد(نیوزڈیسک)ریڈیوپاکستان کا شعبہ نیوزاردویونٹ کے ڈیلی ویجز ملازمین مبینہ طو ر پر شدید مالی بحران کا شکار ہے ،اس سے متعلق ملازمین عرصہ تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں،ذرائع کے مطابق تنخواہ نہ ملنے کے باوجود بھی یہ ملازمین اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں،لیکن مہینے کے بعدنہ تو انہیں کوئی پیسہ مل رہا ہے اور نہ ہی وہ گھریلو ضروریات کو پورا کر پارہے ہیں جس کی وجہ سے شعبہ نیوز اردویونٹ اور ڈیلی ویجز کے ملازمین سخت ذہنی کرب کا شکار ہیں،تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے ان کے بچوں کی تعلیم متاثر ہورہی ہے گھروں کے بجلی اور گیس کےبل دینے کے قابل نہیں،جسکی وجہ سے آنے والے دنوں میں زندگی کی بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہونے کا خطرہ ہے،ان حالات کے پیش نظر مبینہ طو رپر دو ماہ میں تقریبا دس ملازمین لے آف لے چکے ہیں،متاثرہ ملازمین نے ڈی جی ریڈیوسعید شیخ اور متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ ان کےبقایا جات دینے کے ساتھ ساتھ ان کو ریگولر کر نے پر بھی توجہ دی جائے ۔















