اہم خبریں

د ہشتگردی کے تدارک کیلئے فوجی عدالتوں کی بحالی ناگزیر ہے،فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد (نیوزڈیسک)استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شہداکے لواحقین کی پریس کانفرنس سسکیوں بھری فریادیں ہیں جن کو سنے بغیر کوئی چارہ نہیں،بدھ کو ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ فوجی عدالتوں کی بحالی ان کےشہداکے لواحقین کے سلگتے زخموں پر مرہم کے مترادف ہے،شہداکے لواحقین کامطالبہ پوری قوم کا مطالبہ بن چکا ہے ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے کہاکہ فوجی عدالتوں کو جلد از جلد بحال کیا جائے تا کہ ملک سے بد امنی اور دہشتگردی کا خاتمہ ہو سکے ،فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ دہشتگردی میں ملوث ذمہ داران کیخلاف موثر کارروائی ہونی چاہیے،دہشتگردوں کو قرار واقعی سزائیں دے کر ملکی سلامتی کو ہر قیمت یقینی بنایا جا ئے،فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ د ہشتگردی کے تدارک کیلئے فوجی عدالتوں کی بحالی ناگزیر ہے۔

متعلقہ خبریں