اسلام آباد(نیوزڈیسک)شہداء کے لواحقین نے کہا ہے کہ شہداء کی فیملیز نے بہت دکھ اٹھائے، خصوصی عدالتوں کو فوری طور پر بحال کیا جائے، ورنا شہداء کے خون کے ساتھ مذاق ہوگا، شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں، سیکشن ٹو ون ڈی کو فوری نافذ کیا جائے، دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں ملنی چاہیئے، شہداء کے قاتلوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔بدھ کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لواحقین شہداء نے کہا کہ عدالتی فیصلے سے ہمارے زخموں پر نمک پاشی نہ کی جائے، کس قانون کے تحت خصوصی عدالت کو بند کیا گیا؟ خصوصی عدالت کی بندش بلوائیوں کی سہولت کا باعث بن سکتی ہے، خصوصی عدالت میں دہشت گرد، دہشت گردی کو سپورٹ کرنےوالوں کو سزائیں ملتی تھی۔















