اہم خبریں

سپریم کورٹ ،پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )سپریم کورٹ نے ضمانت پر موجود ملزمان کو کسی بھی مقدمہ میں گرفتار نہ کرنے کا پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کردیا ،خیبرپختوا حکومت کی اپیلیں منظور،ضمانت منسوخی کیس میں اسد قیصر سمیت دیگرپی ٹی آئی رہنماؤں کو نوٹس جاری ،جسٹس سردار طارق نے ریمارکس دیئے چوری کے ملزم کو عدالت ضمانت نہ دے تو باہر جاکر قتل کردے، کیا قتل کے بعد پولیس اس ملزم کو گرفتار نہ کرے،سرکاری وکیل نے کہا ملزمان ضمانت لے کر متعلقہ اینٹی کرپشن عدالت پیش نہیں ہوئے،بعد ازضمانت کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا،جس نے ملزمان کو گرفتار کرنے سے روک دیا،جسٹس سردار طارق نے استفسار کیا ایسی ضمانت کاکیا مطلب ہے،وکیل نے کہاپشاور ہائیکورٹ کا فوجداری نظام انصاف کے برعکس ہے

متعلقہ خبریں