اہم خبریں

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کیخلاف توہین عدالت درخواستوں پر آرڈر جاری

راولپنڈی (اے بی این نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت درخواستوں پر آرڈر جاری کردیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے وکالت نامے 7 روز میں دستخط کروا کے دینے کا حکم دیا،عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد کو 7 روز میں عدالتی حکم پر عمل درآمد کرانے کا حکم بھی دیا۔

چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے 2 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا،ڈویژن بنچ نے توہین عدالت کی درخواستوں پر اعتراضات دور کر کے نمبر لگانے کا حکم دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ ایڈووکیٹ جنرل آفس سے کسی کا عدالت میں موجود نہ ہونا افسوس ناک ہے،اگر عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ ہوا تو قانون کے مطابق سخت کارروائی ہو گی۔
مزید پڑھیں: پی پی 12 نشستوں کے ساتھ گلگت بلتستان کی سب سے بڑی پارٹی بن گئی

متعلقہ خبریں