راولپنڈی (اے بی این نیوز)راولپنڈی کے علاقے حبیب کالونی میں کچا اسٹاپ کے قریب گٹر کے نالے میں ڈوبنے والے 7 سالہ بچے وصال کی لاش تین روز بعد برآمد کر لی گئی۔
ریسکیو 1122 راولپنڈی کے مطابق بچے کی لاش نالہ لئی میں گوالمنڈی پل کے قریب سے ملی۔ وصال چند روز قبل بارش کے پانی اور گٹر کے نالے میں بہہ گیا تھا، جس کے بعد ریسکیو اہلکار مسلسل سرچ آپریشن میں مصروف تھے۔
ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے تین روز تک جاری رہنے والی تلاش کے بعد بچے کی لاش ڈھونڈ نکالی۔ لاش کو ضروری کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
اہلِ علاقہ نے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے نکاسیٔ آب کے ناقص انتظامات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
مزید پڑھیں: آج بروز ہفتہ 20 جون سونے کی تازہ ترین قیمت















