اسلام آباد (اے بی این نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، پنجاب، اسلام آباد، بالائی سندھ اور شمالی و شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
اس دوران شمال مشرقی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں بھی چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے جب کہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں:سوشل میڈیا صارفین ہوشیار، آمدن پر ٹیکس کی تجویز منظور















