کراچی (اے بی این نیوز) ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان بلین جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 2300 روپے کمی سے 452936 روپے ہوگئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2,070 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 387,615 روپے مقرر کی گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جہاں سونا 23 ڈالر فی اونس کمی کے بعد 4305 ڈالر پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی کا رجحان دیکھا گیا۔ ایسوسی ایشن کے مطابق چاندی کی فی تولہ قیمت 144 روپے کمی کے بعد 7359 روپے ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں:دبئی سے بڑی خبر، پاکستانی سفارتخانے کا اہم اعلان















