اسلام آباد (اے بی این نیوز) وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے بطور ثالث اسلام آباد ایم او یو پر دستخط کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایم او یو پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے دستخط کیے ہیں۔
اس سے قبل امریکی اور ایرانی صدور نے اسلام آباد میں ایک ایم او یو پر الیکٹرانک طور پر دستخط کیے تھے۔ وائٹ ہاؤس نے معاہدے کے حوالے سے ایک ویڈیو بھی جاری کی تھی۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وارسا میں عشائیہ کے دوران معاہدے پر دستخط کیے جس میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون بھی موجود تھے۔ دوسری جانب ایران کے سرکاری میڈیا نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے دستخط کی تصاویر بھی جاری کی ہیں۔
ڈنر سے نکلتے ہوئے میڈیا کی جانب سے پوچھے جانے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے ایران ڈیل پر دستخط کر دیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان مفاہمت کی یادداشت کا مکمل متن بھی جاری کر دیا گیا ہے جو 14 نکات پر مشتمل ہے۔ امریکی حکام نے میڈیا کو متن پڑھ کر سنایا۔
معاہدے کے مطابق پہلا نکتہ فوری اور مستقل جنگ بندی ہے۔ اس دستاویز میں لبنان سمیت تمام محاذوں پر مستقل جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا ہے۔
اس متن میں آبنائے ہرمز کی بحالی، ایران پر کچھ مالی پابندیوں میں نرمی اور ایران کے اس عزم کی تجدید شامل ہے کہ وہ جوہری ہتھیار حاصل یا تیار نہیں کرے گا۔
امریکی حکام کے مطابق مفاہمت کی یادداشت جمعہ کو باضابطہ دستخط کے لیے پیش کی جائے گی۔ معاہدے کے تحت امریکہ بحری ناکہ بندی ختم کرے گا اور ایران کی تعمیر نو اور اقتصادی ترقی میں علاقائی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کرے گا۔
مزید پڑھیں:حکومت کا بڑا قدم، آسان اقساط پر سولر لگوانے کا پلان تیار















