اہم خبریں

سینیئر اسپورٹس جرنلسٹ قمر احمد انتقال کر گئے

افسوسناک خبر،سینیئر اسپورٹس جرنلسٹ انتقال کر گئے، میڈیا سوگوار

کراچی (اے بی این نیوز) سینئر اسپورٹس صحافی قمر احمد 88 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے، اہل خانہ کے مطابق وہ دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔

قمر احمد پاکستان کے ابتدائی کرکٹ صحافیوں میں سے ایک تھے۔ ایک صحافی کے طور پر، انہوں نے دنیا بھر میں 400 سے زیادہ ٹیسٹ میچز اور 600 سے زیادہ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی کوریج کی، جبکہ آئی سی سی کے کئی ایونٹس کو بھی کور کیا۔

قمر احمد 23 اکتوبر 1937 کو اتر پردیش میں پیدا ہوئے اور طویل عرصے تک انگلینڈ میں بھی رہے۔

انہوں نے 17 فرسٹ کلاس میچ کھیلے اور قائد اعظم ٹرافی میں حیدرآباد کی ٹیم کی قیادت بھی کی۔ قمر احمد کا شمار دنیا کے معروف کرکٹ مصنفین اور تجزیہ کاروں میں ہوتا تھا۔

قمر احمد کی نماز جنازہ آج بعد نماز مغرب بیت الاسلام مسجد ڈی ایچ اے فیز 4 کراچی میں ادا کی جائے گی۔
مزید پڑھیں‌:دبئی سے بڑی خبر، پاکستانی سفارتخانے کا اہم اعلان

متعلقہ خبریں