چین کی ترقی سب کیلئے بہترین مثال ہے،وزیراعظم

بیجنگ(نیوزڈیسک)نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہاہے کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان اور چین کے تعلقات میں دراڑ نہیں ڈال سکتی۔چینی صدر شی چن پنگ کی وژنری قیادت میں پاکستان کیلئے بہت سے مواقع موجود ہیں، چین کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں۔ چین کی ترقی سب کیلئے بہترین مثال ہے، بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ درپیش چیلنجز سے نمٹنے کا بہترین ذریعہ ہے۔جمعرات کو نگراں وزیراعظم اور چین کے صدر شی چن پنگ کے درمیان بیجنگ میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں گفتگوکرتے ہوئے انوارالحق کاکڑ نے کہاکہ چین پاکستان کا تزویراتی شراکت دار ہے، پاکستان چین کے ساتھ تعلقات سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔ اس موقع پر چینی صدرشی نے کہا کہ سی پیک پاکستان اور چین کے مضبوط تعلقات کا عکاس ہے۔