دبئی (نیوزڈیسک)دبئی کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں دنیا کی سب سے بڑی آئی ٹی نمائش ’’جائیٹکس‘‘ جاری ہے، نمائش میں پاکستان پویلین لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستان پویلین اس سال نمائش کے مرکزی ہال کے ساتھ جگمگا رہا ہے، پاکستان کی 27 آئی ٹی کمپنیز اور 45 سے زیادہ اسٹارٹ اپس نمائش میں موجود ہیں، 170 سے زائد مالک نمائش میں شریک ہیں۔















