لاہور(نیوزڈیسک) مسلم لیگ (ق) نے عام انتخابات میں پورے پنجاب میں اپنے امیدوار کھڑے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں عام انتخابات سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) کا ایجنڈا عوام کو ریلیف دینا ہے۔















