لاہور (نیوزڈیسک) ٹرک نے موٹرسائیکل سوار خاتون اور بچے کو کچل ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے کاہنہ میں پیش آیا جہا ں ٹرک نے موٹرسائیکل سوار خاتون اور بچے کو کچل ڈالا جو موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔ پولیس نے بتایا کہ خاتون اپنے دیور کے ساتھ موٹرسائیکل پر کہیں جارہی تھی کہ حادثہ پیش آگیا، جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔















