اہم خبریں

پی ٹی آئی کے لیے بڑی خوشخبری،اہم حکومتی خبر سامنے آگئی

پی ٹی آئی کے لیے بڑی خوشخبری،اہم حکومتی خبر سامنے آگئی

اسلام آباد (اے بی این نیوز) قومی اسمبلی نے اپوزیشن رکن اقبال آفریدی کے ایوان میں داخلے پر عائد پابندی ختم کر دی۔

قومی اسمبلی نے 40.7 کھرب روپے سے زائد کے لازمی اخراجات کی منظوری دے دی۔

سپیکر ایاز صادق نے ایوان میں اقبال آفریدی کی معطلی اٹھانے کی تحریک پیش کی۔ قومی اسمبلی نے پورے بجٹ اجلاس کے دوران اقبال آفریدی کی معطلی اٹھانے کی تحریک منظور کر لی۔

بیرسٹر گوہر نے اقبال آفریدی کے مثبت رویے کی ضمانت دیتے ہوئے پابندی اٹھانے کی اپیل کی تھی۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایوان کی عزت کو ترجیح دیتے ہوئے ارکان کی توجہ مبذول کرائی کہ وہ قواعد پر عمل کریں۔
مزید پڑھیں‌:پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں پر کتنا ٹیکس؟ مکمل تفصیلات سامنے آگئیں

متعلقہ خبریں