اسلام آباد (اے بی این نیوز) وفاقی حکومت نے عاشورہ کی دو چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔
وفاقی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 9 محرم الحرام کی تعطیل 25 جون بروز جمعرات اور 10 محرم عاشورہ کی تعطیل 26 جون بروز جمعہ کو ہوگی۔
اس سے قبل سندھ حکومت نے یوم عاشور (9 اور 10 محرم الحرام) کے موقع پر 25 اور 26 جون کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔
مزید پڑھیں:عراق جانے والے پاکستانی زائرین ہوشیار، بڑا حکومتی فیصلہ سامنے آگیا















