لاہور(نیوز ڈیسک)نامور طبلہ نواز استاد طافو کے صاحبزادے اور معروف گلوکار طارق طافو 58 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
اہل خانہ کے مطابق طارق طافو کی طبیعت اچانک خراب ہوئی، جس پر انہیں فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ دورانِ علاج حرکتِ قلب بند ہو جانے کے باعث جانبر نہ ہو سکے۔
مرحوم کی عمر 58 برس تھی،انکے انتقال کی خبر سے موسیقی کی دنیا میں سوگ کی فضا چھا گئی، جبکہ مداحوں اور فنکار برادری نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
طارق طافو نے مشہور پنجابی گیت ، لاہور لاہور اے گاکر شہرت حاصل کی تھی،طارق طافو نے سوگواروں میں بیوی،ایک بیٹا ،دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔
مزید پڑھیں۔پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے پر وفاقی حکومت نے سبسڈی واپس لے لی















