پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ آج بھی جاری رہا، کاروباری ہفتے کے دوران فی تولہ سونا مزید 3400 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد خریداروں اور سرمایہ کاروں کی توجہ ایک بار پھر صرافہ مارکیٹ کی جانب مبذول ہوگئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 3400 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ تازہ کمی کے بعد 10 گرام سونا 2915 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے۔ بین الاقوامی بازار میں فی اونس سونا 34 ڈالر کی کمی کے بعد 4049 ڈالر پر آگیا۔
تاہم سونے کے برعکس چاندی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان میں فی تولہ چاندی 45 روپے مہنگی ہوکر 5768 روپے کی ہوگئی ہے۔















