لاہور(اے بی این نیوز)پنجاب حکومت نے ٹیکس چوری کے خلاف بڑا ایکشن لیتے ہوئےمیرج ہالز اور ریسٹورنٹس کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب ریونیو سے متعلق اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے، جس میں ٹیکس وصولی کے نظام کو ڈیجیٹل اور شفاف بنانے پر زور دیا گیا۔
پنجاب حکومت نےمیرج ہالز، مارکیز، فارم ہاؤسز اور بڑے فوڈ چینز کی مانیٹرنگ کے لیے جدید کیمرہ سسٹم نصب کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اجلاس میں بتایاگیاکہ بعض ریسٹورنٹس میں کیش کی بجائےڈیجیٹل ادائیگیوں کو لازمی بنانے پر بھی غور کیاجارہا ہے،جبکہ جعلی رسیدیں جاری کرنے اورسیلزچھپانے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نےکہاکہ ٹیکس چوری پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائےگی، اورجدید کیمرہ سسٹم کےذریعےنگرانی سے ٹیکس نظام کومزید مؤثر بنایا جائےگا،ڈیجیٹل سسٹم نہ صرف نگرانی کرے گا بلکہ ٹیکس چوری کی نشاندہی میں بھی مدد دے گا۔
اجلاس میں مالی سال 2026-27کےلیے 528.5 ارب روپےکا ریونیو ہدف مقررکیاگیا،جبکہ بریفنگ میں بتایا گیاکہ پنجاب ریونیو اتھارٹی کی وصولی 250 ارب سے بڑھکر 346 ارب روپے تک پہنچ چکی ہے،جس میں 38 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا۔
پنجاب ریونیو اتھارٹی کادائرہ کار 10 سےبڑھا کر 26 اضلاع تک وسیع کردیاگیا ہے،جبکہ ادارے میں انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن، ٹیکس پیئر آڈٹ اور لیگل ونگ بھی قائم کیے جا چکے ہیں
وزیراعلیٰ نےہدایت کی کہ پی آر اے کو جدید ٹیکنالوجی سےلیس کیاجائے،انفورسمنٹ اور انسانی وسائل میں اضافہ کیا جائے، اور ٹیکس آگاہی کے لیے میڈیا ونگ کو مزید فعال بنایا جائے۔
مزید پڑھیں۔پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے پر وفاقی حکومت نے سبسڈی واپس لے لی















