اہم خبریں

خیبر پختو نخوا ،انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی نئی فہرست جاری کردی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) خیبر پختو نخوا میں انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی نئی فہرست جاری کردی ، محکمہ انسداد دہشتگردی کی عوام سے گرفتاری میں مدد کی اپیل ،128 مطلوب دہشتگردوں اور اشتہاریوں کی تفصیلات جاری کی گئیں۔ مطلوب اشتہاریوں کے سر کی قیمت 3 لاکھ روپے سے 80 لاکھ روپے مقرر ، عوام ای میل،ٹیلی فون اورموبائل نمبر پر اطلاع دے سکتے ہیں۔ دہشتگردوں کی اطلاع دینے والے افراد کا نام پوشیدہ رکھا جائے گا۔

متعلقہ خبریں