اہم خبریں

اگر لوگ اپنی پسند کے لیڈر منتخب نہ کر سکیں تو جمہوریت بے معنی ہو جاتی ہے ، تلخیاں ختم ہونی چاہئیں،صدر مملکت

اسلام آباد(اے بی این نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سےصدر مملکت نے کہا ہے کہ شفاف،غیر جانبدار انتخابات کا انعقاد آئینی ضرورت ہے، اگر لوگ اپنی پسند کے لیڈر منتخب نہ کر سکیں تو جمہوریت بے معنی ہو جاتی ہے ، تلخیاں ختم ہونی چاہئیں ، تعاون اور درگزر کا راستہ نکلنا چاہیے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر محمد علی درانی سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ مشکل فیصلوں کیلئے عوامی حمایت اور مشترکہ ملکیت درکار ہوتی ہے، آئندہ عام انتخابات ملکی تعمیر ِنو کیلئے ضروری تحریک پیدا کرنے کا اچھا موقع ہیں، سیاسی شمولیت کا اہم اور واحد معاملہ ہی جمہوریت کی روح ۔

متعلقہ خبریں